یلاپور21؍جولائی (ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 63پررات کے وقت گشت کے دوران محکمہ جنگلات کے افسران نے ایک ٹاٹا میگا ایکسل گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس میں غیر قانونی طور پرلکڑیاں اسمگل کیے جانے کا پتہ چلا تو افسران نے کارروائی کرتے ہوئے 40ہزار روپے مالیت کی لکڑی اور 4لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ضبط کرلی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ضبط کی گئی لکڑی میں ساگوان کے 8ٹکڑے اور شیشم لکڑی کے 2ٹکڑے شامل ہیں۔جبکہ گاڑی کا ڈرائیور اور دیگر ملزمین اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کارروائی میں اسسٹنٹ فاریسٹ آفیسراشوک بھٹ اوررینج فاریسٹ آفیسر چندرکانت نائک کی نگرانی میں دیگر افسران الطاف چوکڈاک، ونئے ، جئے رام سنگھ اور فاریسٹ گارڈآر ایل برادار،موہن گوڈا،رسول مجاوروغیرہ نے انجام دی۔